لندن میں نواز شریف کی رہائشگاہ کے باہر نامعلوم افراد کا مظاہرہ، ''گو نواز گو'' کے نعرے لگائے

12:30 PM, 28 Sep, 2020

لندن: سابق وزیراعظم کے قومی سیاست میں دوبارہ سرگرم ہونے کے برطانیہ میں بھی آفٹر شاکس جاری ہیں۔ لندن میں نواز شریف کی رہائشگاہ کے باہر نامعلوم افراد نے مظاہرہ کیا اور ''گو نواز گو'' کے نعرے لگائے۔

مظاہرین نواز شریف کی وطن واپسی کا مطالبہ کرتے رہے تاہم پولیس کے آتے ہی تمام افراد بھاگ گئے۔

لندن پولیس کا کہنا ہے کہ مظاہرین نے احتجاج کیلئے اجازت نہیں مانگی تھی۔ کورونا وائرس کی وجہ سے برطانیہ میں 6 سے زائد افراد کے اجتماع پر پابندی ہے۔

ادھر تحریک انصاف برطانیہ نے کہا ہے کہ نواز شریف کیخلاف لندن میں ہونے والے مظاہرے سے ہماری جماعت کے کارکنوں کا کوئی تعلق نہیں ہے۔

ذرائع کے مطابق لندن پولیس نے سابق پاکستانی وزیراعظم میاں نواز شریف کی سیکیورٹی میں اضافہ کرتے ہوئے واقعے کی باقاعدہ تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

مزیدخبریں