لاہور:صدرپامی پروفیسر ڈاکٹر چودھری عبدالرحمان نے پامی کے عہدیداران سے حلف لے لیا۔اس موقع پر انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پامی کاایجنڈاملک میں ڈاکٹرزکی کمی کوپوراکرنا ہے،پامی کادوسراایجنڈاکوالٹی ایجوکیشن کوپروموٹ کرنا ہے۔
پاکستان ایسوسی ایشن آف میڈیکل اینڈ ڈینٹل انسٹیٹیوشنز پنجاب چیپٹر کی تقریب حلف برداری جس میں صدر پامی پروفیسر ڈاکٹر چودھری عبدالرحمان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تقریب میں حلف برداری کی تقریب سب سے پہلے ہوگی، پامی کاایجنڈاملک میں ڈاکٹرزکی کمی کوپوراکرنا ہے،پامی کادوسراایجنڈاکوالٹی ایجوکیشن کوپروموٹ کرنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہمارےپاس دنیاکی بہترین میڈیکل فیکلٹی موجودہے، نیشنل لیول پرہمیں لنکج پرکام کرنا ہے،صحت اور تعلیم حکومت کی بنیادی ذمہ د اری ہے جبکہ ریاست کا کردار ماں جیسا ہونا چاہئے۔
صدر پامی کا مزید کہنا تھا کہ حکومت نوجوانوں کوغلط سمت میں جانےسےبچانے کیلئےاقدامات کرے،وزیراعظم سےکہتاہوں نوجوان آپ کی حکومت کیلئے آئے ہیں،اگرانصاف نہیں تویہ حکومت کےنعرےکی نفی ہے، جمہوری حکومتیں مل بیٹھ کر عوام کے مسائل سنتی ہیں،ہمارے ساتھ باغیوں جیسا سلوک نہیں ہونا چاہئے۔
پروفیسرڈاکٹر چودھری عبدالرحمان نے تقریب سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پرائیویکٹ سیکٹر بچوں کی فیسیوں سے چلتے ہیں،اس بارساری پامی مکمل متحد ہے،ہم کوالٹی ایجوکیشن کو بہتر کرنا چاہتے ہیں،حکومت سے گزارش ہے ہمیں اعتماد میں لیا جائے،ہمارے مطالبات نہ مانے گئے تو داخلے بند کردیں گے اور ہمیں انتہائی اقدامات اٹھانے پر مجبور نہ کیا جائے۔
صدر پامی پنجاب چیپٹر ڈاکٹر تنویر نے کہا کہ یہ میرے لیے اعزاز کی بات ہے کہ مجھے پامی پنجاب کا صدر منتخب کیا گیا ہے،ہمارا ہدف پرائیویٹ سیکٹر کے کالجز کو مضبوط بنانا ہے۔