میگامنی لانڈرنگ ریفرنس میں آصف زرداری اور فریال تالپور پرفرد جرم عائد

11:48 AM, 28 Sep, 2020

اسلام آباد:میگامنی لانڈرنگ ریفرنس میں آصف زرداری اور فریال تالپور پرفرد جرم عائد کردی گئی ۔

ذرائع کے مطابق  احتساب عدالت   اسلام آبادنے فیصلہ سنادیا  ہے ،جس کے مطابق سابق صدر آصف زرداری اور ان کی بہن فریال تالپور پر فرد جرم عائد کی گئی جبکہ دونوں نے صحت جرم سے انکار کردیاہے۔

ملزمان انورمجید اور عبدالغنی مجید پر بھی فرد جرم عائد کر دی گئی  ہے۔پارک لین، منی لانڈرنگ اور ہریش کمپنی ریفرنسز میں تمام ملزمان پر فرد جرم عائد کی گئی ہے۔

یادر ہے کہ میگا منی لانڈرنگ کیس ایف آئی اے کراچی سے نیب کو منتقل ہوا تھا۔ نیب نے اس کیس میں آصف زرداری اور فریال تالپور کو گرفتار کیا تھا۔

احتساب عدالت میں فرد جرم عائد ہونے پر طنز کرتے ہوئے  آصف زرداری نے کہا کہ یہ تو وہی جگہ ہے گزرے تھے ہم جہاں سے۔احتساب عدالت میں پیشی کے بعد  صحافی  نے آصف زرداری سے سوال کیا، کیا پیپلزپارٹی اے پی سی کے فیصلوں کے مطابق نواز شریف کے ساتھ کھڑی ہوگی، جس پر آصف زرداری بولے انشااللہ۔

مزیدخبریں