بالائی خیبر پختونخوا، خطہ پوٹھوہار، گلگت بلتستان اور کشمیر میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

11:15 AM, 28 Sep, 2020

لاہور: منگل کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔ تاہم رات کے دوران بالائی خیبر پختونخوا، خطہ پوٹھوہار، گلگت بلتستان اور کشمیر میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا۔ تاہم بالائی خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان میں بارش ہوئی۔

سب سے زیادہ بارش کالام 10، دروش 06، میرکھانی، دیر 03، پارا چنار 02، بگروٹ 03 اور بونجی میں 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

گزشتہ روز ریکارڈ کیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت کے مطابق تربت 42، شہید بینظیر آباد، بہاولپور، خانیوال اور سبی میں 39 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

مزیدخبریں