ممبئی:بھارتی اداکارہ اور ترنمول کانگریس کی رکن پارلیمنٹ اور مِمی چکربورتی نے اپنے جسم پر ایسی چیز بنوالی کہ دیکھ کر مداحوں کی آنکھیں کھلی کی کھلی رہ گئیں۔
تفصیلات کے مطابق ٹاپ بنگلہ اداکارہ مِمی چکربورتی جوکہ ترنمول کانگریس کی رکن پارلیمنٹ بھی ہیں نے اپنے ہاتھوں پر ایک ٹیٹو بنوایا ہے ۔ اب انہوں نے اس کا راز بھی کھول دیا ہے ۔
مِمی نے اپنی دائیں ہاتھ پر نرتیہ نٹراجن کا ایک ٹیٹو بنوایا ہے ۔ اب اس کا راز سامنے آگیا ہے ۔ دراصل یہ مِمی کا سوچنا ہے کہ ایسا ٹیٹو ان کیلئے خوش قسمتی کی علامت ہے ۔ اس ٹیٹو کی وجہ سے کئی مرتبہ ان کی قسمت کھلی ہے ۔
مِمی نے سوشل میڈیا پر تصاویر شیئر کی ہیں جن میں واضح طور پر ان کے ہاتھ پر بنے ٹیٹو کو دیکھا جاسکتا ہے۔
یاد رہے کہ بنگال کی ٹاپ اداکارہ اور ممبر پارلیمنٹ نے حال ہی میں سڑک پر فحش اشارے کرنے والے ایک شخص کو گرفتار کرایا تھا ۔ اب انہوں نے ملزم کی شناخت بھی کرلی ہے ۔
ملزم کو مِمی چکرورتی کے الزامات کی بنیاد پر گرفتار کرلیا گیا تھا ۔ اس کے بعد اداکارہ نے آن لائن فوڈ ڈیلیوری کمپنی سب وے کے خلاف بھی بات کی اور اس کمپنی کے خلاف اپنی شکایت درج کروائی۔
مِمی چکربورتی ایک طرف اداکارہ ہیں تو دوسری طرف ایک ذمہ دار انسان بھی ہیں ۔ نا انصافی کی مخالفت کرنے کے بارے میں انہوں نے بالکل بھی اپنی اداکارہ ہونے کو بیچ میں نہیں آنے دیا بلکہ کھل کر اس شخص کی مخالفت کی ۔اداکارہ کی اس ٹھوش شخصیت کی گواہی ان کے ہاتھ پر بنا ٹیٹو بھی دیتا ہے ۔