اسلام آباد ہائیکورٹ میں جعلی اکائونٹس کیسز کا ٹرائل چیلنج

10:53 AM, 28 Sep, 2020

اسلام آباد: سابق صدر آصف علی زرداری نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں جعلی اکائونٹس کیسز کا ٹرائل چیلنج کرتے میگا منی لانڈرنگ اور پارک لین ریفرنسز میں بری کرنے کی استدعا کر دی ہے۔

ذرائع کے مطابق آصف زرداری کی جانب سے فوری ٹرائل روکنے کی بھی درخواست دے دی گئی ہے۔ سابق صدر کی جانب سے استدعا کی گئی ہے کہ انھیں میگا منی لانڈرنگ اور پارک لین ریفرنسز میں بری کیا جائے۔

یاد رہے کہ احتساب عدالت اس سے قبل سابق صدر آصف زرداری کی درخواست مسترد کر چکی ہے۔

مزیدخبریں