لیگی رہنما طلال چودھری تشدد کیس کی تحقیقات میں کوئی پیشرفت نہ ہو سکی

10:39 AM, 28 Sep, 2020

لاہور: مسلم لیگ (ن) کے رہنما طلال چودھری پر تشدد کیس کی تحقیقات میں ابھی تک کوئی پیشرفت سامنے نہیں آ سکی ہے۔ طلال اور عائشہ نے پولیش انکوائری کمیٹی کو ابھی تک کوئی بیان نہیں دیا ہے۔

خاتون رکن قومی اسمبلی عائشہ رجب اسلام آباد میں بھی موجود نہیں ہیں جبکہ طلال چودھری بھی ہسپتال سے ڈسچارج ہو چکے ہیں۔ انکوائری کمیٹی کے سربراہ اے ایس پی عبدالخالق کا معاملے پر بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اس کی تہہ تک پہنچنے کلئے فریقین کے بیانات لازمی ریکارڈ کئے جائیں گے۔؎

ان کا کہنا تھا کہ اس کیلئے اسلام آباد جانا پڑے گا جبکہ ٹیلی فون پر بھی بیانات ریکارڈ کئے جا سکتے ہیں۔ دوسری جانب معاملے پر مسلم لگ (ن) پنجاب نے بھی فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی بنا دی ہے۔

رانا ثناء اللہ کی سربراہی میں بنائی گئی تین رکنی کمیٹٰ میں سائرہ افضل تارڑ، اکرم انصاری اور سردار محمد ایوب شامل ہیں۔ یہ کمیٹٰ تین روز میں سارے واقعہ کی جانچ پڑتال کرے گی اور رپورٹ پارٹی قیادت کو پیش کرے گی۔

طلال چودھری پر مبینہ تشدد کے معاملے پر عائشہ رجب بھی میدان میں آ گئی ہیں۔ انہوں نے تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی ذات سے متعلق جو گفتگو ہوئی وہ عورت ذات کی تذلیل ہے۔ سنی سنائی ‏باتوں پر یقین کر کے ان کی عزت پر سوال نہ اٹھایا جائے۔ وہ بھی ایک ماں، بہن اور عزت دار گھرانے سے ہیں۔

مزیدخبریں