لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے اپوزیشن جماعتوں اور ان کے لیڈروں کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی کوئی سمت اور ایجنڈا نہیں ہے۔
میڈیا سے گفتگو میں وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ اپوزیشن جماعتیں ملک میں افراتفری پھیلانے کی ناکام کوشش کر رہی ہیں۔ اپوزیشن ملکی ترقی کو روکنے کے درپے ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ محاذ آرائی کی سیاست کرنے والے اپنی کرپشن بچانا چاہتے ہیں۔ عوام نے حکومت کو 5 سال کا مینڈیٹ دیا ہے۔
انہوں نے مخالفین کی تنقید کا بھرپور طریقے سے جواب دیتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن جو مرضی کر لے، حکومت اپنی مدت پوری کرے گی۔