جعلی اکائونٹس کیس: آصف زرداری سمیت دیگر ملزمان پر فرد جرم آج عائد کی جائیگی

10:22 AM, 28 Sep, 2020

اسلام آباد: جعلی اکائونٹس کیس کے ضمنی ریفرنسوں میں آج سابق صدر آصف علی زرداری سمیت دیگر ملزمان پر فرد جرم عائد کی جائیگی۔

احتساب عدالت نے آصف زرداری کی طرف سے پارک لین، میگا منی لانڈرنگ اور ہریش کمپنی ریفرنسز کو خارج کرنے کی درخواستیں مسترد کر دی تھیں۔

تفصیل کے مطابق جعلی اکاؤنٹس کیس کے ضمنی ریفرنسز میں فرد جرم کرنے کے معاملے پر احتساب عدالت آصف علی زرداری سمیت دیگر ملزمان پر فرد جرم آج عائد کرے گی۔

پارک لین، میگا منی لانڈرنگ اور ہریش کمپنی ریفرنسز میں ملزمان پر فرد جرم عائد کی جائے گی۔ عدالت آصف علی زرداری کی ریفرنسز خارج کرکے بری کرنے کی درخواستیں مسترد کر چکی ہے۔

احتساب عدالت نے سابق صدر آصف علی زرداری پر تینوں کرپشن ریفرنسز میں فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ انھیں جعلی اکاونٹس ریفرنسز میں بری نہیں کیا جا سکتا۔

ادھر آصف زرداری کی جانب سے جعلی اکاؤنٹس کیسز کا ٹرائل اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا ہے۔ سابق صدر کی جانب سے میگا منی لانڈرنگ اور پارک لین ریفرنسز میں بری کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔

آصف زرداری نے فوری ٹرائل روکنے کی بھی درخواست دیتے ہوئے کہا ہے کہ میگا منی لانڈرنگ اور پارک لین ریفرنسز میں بری کیا جائے۔ جعلی اکاؤنٹس کیسز نیب کا دائرہ اختیار نہیں ہے۔ خیال رہے کہ احتساب عدالت اس سے قبل آصف زرداری کی درخواست مسترد کر چکی ہے۔

مزیدخبریں