مولانا فضل الرحمن کا بلوچستان بھر میں شٹرڈاؤن ہڑتال اور مظاہروں کا اعلان

مولانا فضل الرحمن کا بلوچستان بھر میں شٹرڈاؤن ہڑتال اور مظاہروں کا اعلان
کیپشن: image source: file photo

اسلام آباد: مولانا فضل الرحمن نے اتوار کو بلوچستان بھر میں شٹرڈاؤن ہڑتال اور مظاہروں کا اعلان کر دیا ۔

 

تفصیلات کے مطابق،  امیر  جمعیت علماء اسلام (ف )مولانا فضل الرحمن نے صوبہ بھر کے تمام ضلعی ہیڈاکوارٹر میں پر امن مظاہروں کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ مولانا محمد حنیف جمعیت علماء اسلام کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری مرکزی مجلس عاملہ کے رکن اورجماعت کا قیمتی اثاثہ  تھے۔

 

مولانا فضل نے کہا کہ مولانا حنیف پر ہونے والے دھماکہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہے، پسماندہ گان کے غم میں برابر کے شریک ہیں، حکومت اور ریاستی ادارے جو امن کے دعوے کرتے رہے وہ تمام دعوے دم ٹوٹ گئے ہی۔

 

امیر جے یو آئی (ف) بے کہا کہ مولانا محمد حنیف پر ہونے والے حملہ کہ بعد علماء کرام اور ہر پرامن شہری غیر محفوظ ہو گئے ہیں، نا اہل حکومت عوام کو ان کی جان و مال کو تحفظ دینے میں ناکام ہو گئی ہے۔

 

انہوں نے کہا  کہ اکتوبر میں آزادی مارچ ہوگا، کارکنان اکتوبر میں پر امن طریقہ سے اسلام آباد کا رخ کریں، مولانا حنیف کا خون رنگ لائے گا، حکومت کو اس خون کا جواب دینا ہوگا۔