وزیر خارجہ کی نیو یارک میں ایرانی اہم منصب جواد ظریف سے ملاقات

07:57 PM, 28 Sep, 2019

نیو یارک: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی نیو یارک میں ایرانی وزیر خارجہ  جواد ظریف سے ملاقات ہوئی ہے۔

تفصیلات  کے مطابق،  وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے نیو یارک میں ایرانی ہم منصب سے اہم ملاقات کی، ملاقات کے دوران خطے کی صورت حال اور دو طرفہ باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق،   ملاقات کے دوران دونوں وزرائے خارجہ نے خطے میں قیام امن کیلئے باہمی مشاورت جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔


یاد رہے کہ چند روز قبل نیو یارک میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا تھا کہ  عمران خان کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات میں ایران کا معاملہ زیر بحث آیا ۔ امریکی صدر نے پاکستان کو کہا کہ ایران، سعودی عرب  کے معاملات کو سلجھائیں۔

 

مزیدخبریں