عمران اشرف کی بیٹے کو لوری سنانے کی ویڈیو جاری

11:25 AM, 28 Sep, 2019

اسلام آباد : اداکار عمران اشرف نے بیٹے کو لوری سنانے کی ویڈیو جاری کر دی۔

انہوں نے سوشل میڈیا میں اپنے بیٹے کے ساتھ ”لوری“ کیپشن دیتے ہوئے ویڈےو شیئر کی جس میں وہ اسے اپنی گود میں اٹھائے ہوئے لوری سنا کر سلانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

عمران اشرف ڈرامہ ” کہیں دیپ جلے“ میں نیلم منیر کے ساتھ مرکزی کردار ادا کرتے نظر آئیں گے۔ یاد رہے کہ عمران اشرف نے ڈرامہ سیریل رانجھا رانجھا کردی میں یادگار کردار بھولے کا ادا کیا تھا جو کہ بہت معروف ہوا اور سوشل میڈیا پر اس کو شاندار پذیرائی بھی ملی۔

مزیدخبریں