پیرس فیشن ویک میں پاکستان کی نمائندگی باعث فخر ہے، ماہرہ خان

11:08 AM, 28 Sep, 2019

اسلام آباد :بین الاقوامی شہرت یافتہ پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کی پیرس فیشن ویک کے دوران لی گئی تصاویر نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی ہے۔
اداکارہ ماہرہ خان نے کہا ہے کہ ”پیرس فیشن ویک“ میں پاکستان کی نمائندگی کرنا باعث فخر ہے۔

انہوں نے میڈےا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ”پیرس فیشن ویک“ دنیا کا سب سے بڑا فیشن پلیٹ فارم ہے اور وہ اس میں اپنے ملک کی نمائند گی کرنے جارہی ہیں جو ان کے لئے باعث فخر ہے ۔

انہوں نے کہا کہ اس ایونٹ میں ملبوسات کا انتخاب برانڈ ”لوریل پاکستان ہیرکیئر“ کے تعاون سے کیا گےا ہے۔واضح رہے کہ پیرس فیشن ویک 23 ستمبرسے یکم اکتوبر تک جاری رہے گا۔

مزیدخبریں