تیمور علی خان کی دیکھ بھال کرنے والی آیا کی تنخواہ نریندر مودی سے بھی زیادہ

08:57 PM, 28 Sep, 2018

ممبئی : یوں تو کرینہ کپور اور سیف علی خان کی بیٹے تیمور علی خان کو بے شمار میڈیا کوریج ملتی ہے اور ان کے بارے میں خبریں بھی بے شمار چھپتی ہیں تاہم اب ان کے بارے میں ایک خبر یہ آئی ہے کہ ان کی آیا جو تیمور علی خان کی دیکھ بھال کرتی ہے ان کی کل تنخواہ بھارتی وزیراعظم سے بھی زیادہ ہے ۔جی ہاں، تیمور علی خان کی دیکھ بھال اور انہیں بہلانے اور خوش رکھنے کا کام سر انجام دینے والی آیا، بھارتی وزیر اعظم سے بھی زائد تنخواہ لیتی ہیں۔

انڈیا ٹوڈے نے اپنی خبر میں ایک شوبز نشریاتی ادارے کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ تیمور علی خان کا خیال رکھنے والی آیا کی بنیادی تنخواہ ڈیڑھ لاکھ بھارتی روپے ہے تاہم انہیں کرینہ کپور کے بیٹے کے ساتھ طے شدہ وقت سے بڑھ کر وقت گزارنے پر اضافی پیسے بھی دیے جاتے ہیں یوں کی تنخواہ ایک لاکھ 75 ہزار روپے بن جاتی ہے جو بھارتی وزیراعظم کی تنخواہ سے  15 ہزار روپے زیادہ بنتی ہے ۔

خیال رہے کہ  تیمور علی خان کی آیا کو ایک کار بھی دی گئی ہے اور اس کے فیول سمیت دیگر تمام اخراجات پٹودی خاندان برداشت کرتا ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ اگرچہ بھارتی صدر کی تنخواہ 5 لاکھ جب کہ نائب صدر کی تنخواہ 4 لاکھ روپے ہوتی ہے، تاہم وزیراعظم کی تنخواہ ایک لاکھ 60 ہزار روپے ہوتی ہے۔

مزیدخبریں