وفاقی دارالحکومت میں ماسٹر پلان کی ضرورت ہے:وزیر خزانہ اسد عمر

10:15 AM, 28 Sep, 2018

اسلام آباد:وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا ہے کہ وفاقی دارالحکومت میں ماسٹر پلان کی ضرورت ہے۔

تفصیلات کے مطا بق وفاقی وزیرخزانہ اسد عمر نے چیمبر آف کامرس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد میں پانی سے بڑاکوئی مسئلہ نہیں ،وفاقی دارالحکومت میں ماسٹر پلان کی ضرورت ہے۔

اسد عمرکا مزید کہنا تھا کہ کاروباری حضرات معیشت سے متعلق تجاویز دیں ، حکومت سب کو ساتھ لے کر چلنا چاہتی ہے ،اسلام آباد کیلئے پانی سے متعلق منصوبوں پر عمل کی منظوری دے دی گئی جبکہ وزیراعظم نے اسلام آباد کیلئے آبی منصوبوں کی منظوری دی۔

مزیدخبریں