بہتر کامیڈی کرنے کیلئے آج تک سیکھ رہا ہوں، سنیل گروور

12:43 AM, 28 Sep, 2017

ممبئی : بھارتی ٹی وی کے مشہور کامیڈین و اداکار سنیل گروور کا کہنا ہے کہ وہ اپنی مزاحیہ اداکاری کوبہتر کرنے کے لئے ابھی بھی سیکھ رہے ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق مزاحیہ ٹی وی اداکار سنیل گروور نے کہا ہے کہ ٹی وی پر کسی بھی کامیڈی شو کے لئے نئی چیزیں ایجاد کرنا سب سے اہم ہے کیونکہ آپ نہیں جانتے کہ لوگوں کو کب کیا چیز پسند آجائے۔ انہوں نے کہا کہ وہ ابھی بھی مزاحیہ اداکاری اور اس کے الفاظ کو بہتر کرنے سے متعلق سیکھنے کے عمل سے گزر رہے ہیں۔

مزیدخبریں