وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی سے سعودی سفیر نواف سعید المالکی کی ملاقات

10:34 PM, 28 Sep, 2017

اسلام آباد:  وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی سے سعودی سفیر نواف سعید المالکی کی ملاقات دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا نجی ٹی وی کے مطابق جمعرات کے روز وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی سے سعودی عرب کے سفیر نواف سعید المالکی نے ملاقات کی اس دوران دو طرفہ امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیاگیا .وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے سفارتی ذمہ داریاں سنبھالنے پر سعودی عرب کے سفیر نواف سعید المالکی کو مبارکباد پیش کی.

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات دیرینہ ہیں اور ان تعلقات کو مستقبل قریب میں مذید فروغ دیا جائے گا جبکہ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سعودی عرب کے سفیر نواف سعید المالکی نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ پاک سعودی عرب تعلقات خصوصاً تجارتی تعلقات کو فروغ دینے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔

مزیدخبریں