خوبروپرکشش ، جاذب نظراور کم عمر نظر آئیں

10:21 PM, 28 Sep, 2017

خواتین کی ہمیشہ سے خواہش رہی ہے کہ وہ خوبروپرکشش ، جاذب نظراور کم عمر نظر آئیں۔ اس مقصد کے حصول کے لئے وہ خود پر بہت توجہ دیتی ہیں۔ مختلف کریمیں ، لوشن، ماسک ، فیشل غرض ہر طرح کے جتن کرتی ہیں مگر بڑھتی عمر کو کون روک سکتا ہے۔عمر بڑھنے کے ساتھ ساتھ جلد کی تازگی اور خوبصورتی ماند پڑ جاتی ہے۔ اگر مناسب نگہداشت نہ کی جائے تو چہرہ خشک اور جھریوں زدہ ہوجاتا ہے اورعمر زیادہ نظرآنے لگتی ہے۔ اس لئے خواتین کوچاہئے بیوٹی ٹپس سے ہٹ کرایسا طرززندگی اپنائیں جوانہیں سدا بہار جوان بنا دے۔

مثبت سوچ
تروتازہ اور جوان رہنے کے لئے سب سے اہم بات خوش رہنا اور مثبت سوچ اپنانا ہے کیونکہ مسکراہٹ اور مثبت سوچ شخصیت اور چہرے دونوں کو خوبصورت بناتی ہے۔ ٹینشن اور ڈپریشن انسان کو وقت سے پہلے بوڑھا کر دیتے ہیں لہٰذا جوان رہنے کے لئے ضروری ہے کہ ہمیشہ خوش رہیں، چیزوں کو سر پہ سوار نہ کریں اور نامعقول رویوں کو نظر انداز کریں۔

شوخ رنگ پہنیں
ہمیشہ شوخ رنگ پہنیں کیونکہ رنگ انسان کے مزاج پر گہرااثرڈالتے ہیں۔ اکثر دیکھنے میں آیا ہے کہ شوخ رنگوں میں ملبوس خواتین خوش وخرم جبکہ ہلکے رنگ پہننے والی خواتین پریشان حال اور اپنی سوچوں میں گم نظر آتی ہیں۔ خواتین کیلئے ضروری ہے کہ رنگوں کاانتخاب سوچ سمجھ کر کریں تاکہ ان کی شخصیت میں نکھار آئے۔

زیتون کا تیل استعمال
چہرے سے میک اپ اتارنے کے لئے اور رات کوسونے سے قبل کریمیں اورلوشن لگانے کی بجائے زیتون کا تیل استعمال کریں۔ زیتون میں اللہ تعالیٰ نے یہ خاصیت رکھی ہے کہ جلد پر جھریوں کی رفتار کا عمل سست ہوجاتا ہے اور انسان لمبے عرصے تک جوان نظرا?تا ہے۔

بالوں پر توجہ دیں
اس کے علاوہ اپنے بالوں پر بھی خاص توجہ دیں کیونکہ بڑھتی عمر کے اثرات چہرے کے علاوہ بالوں پر بھی ظاہر ہوتے ہیں۔ بالوں کی خوبصورتی کے لئے ضروری ہے کہ ہفتے میں ایک باربالوں میں آئلنگ ضرور کریں۔ سرکامساج آپ کے دماغ کو بھی سکون دے گا۔


پانی کااستعمال
پانی کااستعمال زیادہ سے زیادہ کریں کیونکہ پانی آپ کی جلد کو نرم رکھتا اور خشکی سے بچاتا ہے۔

باقاعدگی سے ورزش کریں۔ کھلی ہوا میں گہرے سانس لیں ،سونے جاگنے کے معمولات کا خیال رکھیں،8 گھنٹے کی مکمل نیند لیں۔ پرسکون طرز زندگی اپنا کر بڑھتی عمر کے اثرات پر بآسانی قابو پایا جا سکتا ہے۔

مزیدخبریں