اگر فتح اللہ گولن کو ترکی کے حوالے کردیں تو امریکی پادری کو رہاکردیں گے

08:58 PM, 28 Sep, 2017

انقرہ:ترک صدر طیب اردگان نے امریکہ کو کہاہے کہ وہ اگر فتح اللہ گولن کو ترکی کے حوالے کر دیں تو ترکی گرفتار امریکی پادری کو رہاکر نے کیلئے تیار ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ترکی میں ناکام ملٹری کو کا ذمہ دار مذہبی رہنما فتح اللہ گولن کو قرار دیا جارہا ہے ۔ ترک حکومت نے اس ملٹری کو سے تعلق رکھنے والے تمام افراد کو حراست میں لینے کا عمل شروع کر دیا تھا اسی دوران امریکی پادری اینڈریو برونسن کو بھی اکتوبر 2016میں فتح اللہ گولن کے ساتھ تعلقات کے الزام میں حراست میں لیا گیا تھا جو کہ اب تک ترک حکام کی تحویل میں ہیں۔
انقرہ کی جانب سے متعدد بار فتح اللہ گولن کی حراست کا مطالبہ کیا گیاہے ،گولن 1999سے خود ساختہ جلا وطنی کاٹ رہے ہیں تاہم انہوں نے بغاوت کے تمام الزامات کو مسترد کر دیاہے۔

مزیدخبریں