کمپالا: افریقی ملک یوگنڈا کی پارلیمنٹ میں دوسرے روز بھی ہنگامہ آرائی کا سامنا رہا، صدر کی عمر کی حد مقرر کرنے کے بارے میں بحث کے دوران ارکان اسمبلی ایک دوسرے سے گھتم گھتا ہوگئے ۔
انہوں نے ایک دوسرے پر مکوں اور لاتوں کی بارش کردی، انہوں نے مائیکروفون کے اسٹینڈ کو بھی بطور ہتھیار استعمال کیا۔اسپیکر کے حکم پرصدر کی عمر کی حد ختم کرنے کے لئے آئین میں ترمیم کے مخالف 25ارکان اسمبلی کو پارلیمنٹ کی عمارت سے باہر نکال کر پھینک دیا گیا ۔جس کے بعد اس ترمیم کے مخالف تمام ارکان اسمبلی نے واک آئو ٹ کردیا۔