ممبئی : بالی ووڈ اداکار نوازالدین صدیقی نے اپنی زندگی پر لکھی گئی کتاب ”این آرڈنری لائف“ مکمل کر لی تاہم یہ کتاب آئندہ ماہ شائع ہونے کا امکان ہے ۔
بھارتی میڈیا کے مطابق نواز الدین صدیقی کا کہنا تھا کہ انہوں نے اپنی کتاب میں اپنی زندگی کے تمام واقعات بیان کئے ہیں، تاہم یہ کتاب اکتوبر میں شائع کی جائے گی لیکن ابھی اس کی تاریخ کا اعلان نہیںکیا گیا۔نوازالدین صدیقی نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ اگر کوئی میری یادوں کو پڑھنے کے بعد دکھی ہوتا ہے تو میں معذرت خواہ ہوں۔
اگر کوئی میری یادوں کو پڑھ کردکھی ہوتو معذرت خواہ ہوں، نواز الدین صدیقی
06:33 PM, 28 Sep, 2017