مصر کی الاظہر یونیورسٹی کے مایہ ناز سکالرڈاکٹر الھلالی نے دعویٰ کیا ہے کہ تاریخی کتب میں جس شخص کو فرعون کہا جاتا ہے وہ مصری نہیں بلکہ خراسانی تھا اور اس کا اصل نام ولید بن ریان تھا۔
مقا می میڈیا کو دیے گئے ایک انٹرویو میں علامہ الھلالی نے کہا کہ حضرت موسیٰ علیہ السلام کے دور میں مصری فرعون کا اپنا وطن افغانستان اور ایران کے علاقوں پر مشتمل صوبہ خراسان تھا اور اس کا اصل نام ولید بن ریان بتایا جاتا ہے۔
انہوں نے فرعون کے مصری نہ ہونے اور اس کا نام ولید ہونے کے بارے میں تین کتب کے حوالے پیش کیے ہیں۔ ان تینوں کتابوں میں فرعون کا نام مصعب بن الولید یا ولید بن ریان لکھا گیا ہے۔ڈاکٹر الھلالی کا بیان مصر کے مذہبی حلقوں میں ایک نئی بحث کا موضوع ہے۔ فرعون کے بارے میں ان کا یہ دعویٰ ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب چند ماہ قبل سوڈان کے ایک سابق وزیر احمد بلال نے دعویٰ کیا تھا کہ فرعون مصری نہیں بلکہ سوڈانی تھا۔
مصری علماءآثار نے مبغلین پر زور دیا ہے کہ وہ مذہبی مسائل پر لوگوں کی رہ نمائی پر توجہ دیں اور ایسے متنازع موضوعات نہ چھیڑیں جس سے لوگوں میں اسلامی تاریخ کے بارے میں نئی الجھنیں پیدا ہوں۔
فرعون کا اصل نام کیا تھا ؟ نئی خبر آ گئی
05:52 PM, 28 Sep, 2017