ریاض: سعودی حکومت نے دستاویزات نہ رکھنے والے فلپائنی تارکین وطن کیلئے عام معافی کی مد ت میں ایک بار پھر توسیع کر دی ہے۔
سعودی دارالحکومت ریاض میں فلپائنی سفارت خانے کے حکام نے بتایا کہ یہ توسیع 15اکتوبر 2017ء تک کی گئی ہے۔ سعودی عرب نے غیر قانونی طور پر مقیم فلپائنی باشندوں کو اس تاریخ سے قبل وطن واپسی کی صورت میں کسی جرمانے یا سزا کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔
حکام کے مطابق ان افرادمیں سے زیادہ تعداد ان لوگوں کی ہے جو حج ، عمرہ اور سیاحتی ویزا کی مدت ختم ہونے کے باوجود مملکت میں مقیم ہیں۔ فلپائنی حکام نے سعودی حکومت کے اس اقدام کا مقدم کیا ہے۔