آتش فشاں پھٹنے کا خطرہ، بالی جزیرے سے نقل مکانی جاری

05:18 PM, 28 Sep, 2017

نیوویب ڈیسک

جکارتہ:  انڈونیشیا کے جزیرے بالی پر آگْونگ نامی آتش فشاں کے پھٹنے کے خوف سے اس کے ارد گرد کا علاقہ چھوڑنے والے شہریوں کی تعداد مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

عالمی میڈیا نے ہنگامی حالات سے نمٹنے کے ادارہ کے حوالہ سے بتایا کہ بالی سے اب تک ایک لاکھ 20 ہزار سے زائد افراد محفوظ مقامات پر منتقل ہو چکے ہیں۔ حکام کے مطابق گزشتہ جمعہ کے بعد سے اس آتش فشاں میں لاوا مسلسل ابل رہا ہے اور یہ پہاڑ کسی بھی وقت پھٹ سکتا ہے۔ اسی دوران اس آتش فشاں کے ارد گرد بارہ کلومیٹر کے علاقے میں تمام گاؤں خالی کرا لیے گئے ہیں۔

آ   گْونگ نامی آتش فشاں آخری مرتبہ 1963ء میں پھٹا تھا، جس کے بعد لاوے کی زد میں آ کر 1100 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

مزیدخبریں