اسلام آباد : چیف جسٹس نے نعیم بخاری کی جانب سے عمران خان نااہلی کیس کی سماعت کے دوارن خطوط پیش کیے جانے پر ریمارکس دیتے ہوئے کہا ہے کہ عدالت کو پرچیاں نہیں بینک ٹرانزیکشنز کا ریکارڈ فراہم کیا جائے۔
سماعت کے دوران عمران خان کے وکیل نعیم بخاری نے کہا کہ جمائمہ کے اکاﺅنٹ میں رقم منتقلی کا اندازہ عمران خان کے دو خطوط سے ہوتا ہے جو 11 اور 18 اپریل 2003 کو لکھے گئے۔ خطوط پیش کیے جانے پر چیف جسٹس نے نعیم بخاری کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ٹھوس ثبوت دیں پرچیاں نہ دیں، ہم نے ٹرانزیکشنز کا ریکارڈ مانگا ہے خطوط نہیں، عدالت بینک ٹرانزیکشنز کا ریکارڈ مانگ رہی ہے۔