لندن:سابق وزیراعظم نوازشریف کے بچوں پر کرپشن کیس میں جاری کیے گئے وانٹ گرفتاری لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن کوموصول ہوگئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق نیب حکام نے وارنٹ وزارت خارجہ کے ذریعے لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن کو بھجوائے، اب پاکستانی ہائی کمیشن وارنٹ گرفتاری کی تعمیل کرائے گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف فیملی اگلی سماعت پر بھی پیش نہ ہوئی تو عدالت ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کرسکتی ہے
یاد رہے کہ احتساب عدالت نے پیش نہ ہونے پر حسین نواز،حسن،مریم نواز اور ان کے شوہرکیپٹن (ر) صفدر کے قابل ضمانت وارنٹ جاری کیے تھے جبکہ عدالت نے ملزمان کو دس،دس لاکھ روپے کے مچلکے بھی جمع کرانے کا حکم دیاتھا۔احتساب عدالت میں شریف فیملی کے خلاف تین ریفرنسز پر سماعت دو اکتوبر کو ہونی ہے۔