لاہور: مشہور مذہبی اسکالر خانم طیبیہ بخاری کی گاڑی کو حادثہ پیش آگیا۔ تفصیلات کے مطابق معروف مذہبی اسکالر خانم طیبیہ بخاری لاہور سے اسلام آباد جارہی تھیں کہ پنڈی بھٹیاں کے قریب موٹروے پران کی گاڑی کا ایک ٹائر پھٹ گیا جس کے باعث گاڑی قلابازیاں کھاتے ہوئے موٹر وے سے اتر گئی۔
حادثے میں ڈرائیورکوچوٹیں آئیں جبکہ خانم طیبہ بخاری زخمی ہوئی۔ حادثے کے فوری بعد موٹروے پولیس نے کاررروائی کرتے ہوئے ڈرائیور اور خانم طیبہ کو پنڈی بھٹیاں ڈسٹرکٹ اسپتال منتقل کردیاگیا۔