لندن:یہ معمہ صدیوں سے چلتا آرہا ہے کہ مچھلی کھانے کے بعد دودھ پیا جائے یا نہیں۔معموما مچھلی کھانے کے بعد دودھ بینے نے منع کیا جایا ہے کیونکہ یہ ناما جاتا ہے کہ مچھلی کھانے کے بعد دودھ پینے سے بہت سی بیماریاں رونما ہوتی ہیں جیسے کی بخار، انفیکشن اور پھلبیری وغیرہ۔
لیکن سائنسدانوں نے ابھی تک نے اس بات کی تردید کی ہے اور فل الاوقت کوئی ایسا سائنسی مطالعہ سامنے نہیں آسکا ہے جو یہ ثابت کرتا ہو کہ مچھلی کھانے سے پہلے یا بعد میں دودھ پینے سے جسم پر برے اثرات پڑتے ہیں۔بلکہ اس وقت بہت سی ایسی غذائیں دستیاب ہیں جن میں بیک وقت مچھلی، دہی اور دودھ شامل ہوتے ہیں اور انہیں دل کے ساتھ ساتھ دماغ کےلیے بھی مفید پایا گیا ہے۔۔
تاہم سائنسدانوں نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ مچھلی اور دودھ، دونوں ہی پروٹین سے بھرپور غذائیں ہیں جنہیں ایک ساتھ کھانے کے نتیجے میں ہمارے نظامِ ہاضمہ کو دوہری محنت کرنا پڑتی ہے۔جس کے نتیجے میں مچھلی اور دودھ کو ایک ساتھ ہضم کرنا بھی مشکل ہوجاتا ہے۔