سان فرانسسكو: ٹرمپ کے الزامات پر فیس بک کے بانی نے سخت ردعمل دیتے ہوئے امریکی صدر کو کرارا جواب دیا۔ مارک زکربرگ نے ٹرمپ مخالف مہم کے الزامات کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے کہا کہ فیس بک ایک ایسا سوشل پلیٹ فارم ہے جس پر سب کو اظہار رائے کے یکساں حقوق حاصل ہیں۔ اس سماجی فورم پر ہر ایک کو اپنے خیالات، آئیڈیاز اور آواز اٹھانے کا موقع فراہم کیا جاتا ہے۔
امریکی صدر کا یہ الزام کہ فیس بک ان کے خلاف ہے سراسر بے بنیاد اور غلط ہے۔ یاد رہے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فیس بک پر ان کے خلاف مسلسل مہم چلانے کا الزام عائد کیا تھا۔ ٹرمپ نے ٹوئٹر پیغام میں لکھا تھا کہ فیس بک ہمیشہ سے ان کے خلاف رہی ہے اور سوشل نیٹ ورکنگ کی یہ ویب سائٹ ان کے خلاف جعلی خبروں پر مبنی مواد کو پھیلاتی رہی ہے۔
واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ پہلے ہی فیس بک پر امریکی انتخابات میں ان کے خلاف مہم چلانے کا الزام لگا چکے ہیں جس کی مارک زکربرگ نے سختی سے تردید کی تھی۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں