نیویارک:طبی ماہرین کا کہناہے کہ روز مرہ استعمال ہونے والا تولیہ موذی بیماریوں کی وجہ بنتا ہے۔ماہرین نے اس سے پیدا ہونے والی بیماریوں کے بارے میں اہم انکشافات کر دئیے ہیں۔
روز مرہ استعمال ہونے والا تولیہ آپ کو بہت سی بیماریوں میں مبتلا کر سکتا ہے اس بات کی تحقیق مشی گن یونیورسٹی اسکول آف پبلک ہیلتھ نے کر دی ہے۔سائنسی تحقیق کے مطابق نہانے کا تولیہ جراثیموں، جلد کے مردہ خلیات اور انسانی فضلے کا گھر بن سکتا ہےجس کے باعث بہت سی بیماریا ں رونما ہوتی ہیں۔
جیسا کہ کیل مہاسے اور انفیکشن وغیرہ۔اسی طرح یہ جراثیم معدے کے امراض کا باعث بھی بن سکتے ہیں جبکہ ان میں ای کولی بیکٹریا بھی ہوسکتے ہیں۔لہذا اگر آپ مہلک بیماریوں سے بچنا چاہتے ہیں توگھر کے ہر فرد کا تولیہ علیحدہ رکھیں کیونکہ یکسان تولیے کا استعمال موزی کا سبب بنتا ہے۔