ایان علی کی گرفتاری پر سابق صدر کے اہم افسر نے واویلا مچایا تھا، اہم انکشاف

ایان علی کی گرفتاری پر سابق صدر کے اہم افسر نے واویلا مچایا تھا، اہم انکشاف

اسلام آباد: اے این ایف، کسٹمز، پی آئی اے اور اے ایس ایف کے افسران کا کہنا ہے کہ جب ماڈل ایان علی کو گرفتار کیا گیا تو سب سے زیادہ واویلا سابق صدر کے اہم افسر نے کیا۔

چیئرمین رانا محمد حیات کی سربراہی میں قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے کیبنٹ سیکرٹریٹ کے اجلاس میں ان افسران کا کہنا تھا کہ پی آئی اے کے طیاروں سے منشیات کی اسمگلنگ کے چار کیس رپورٹ ہوئے۔

انہوں نے بتایا کہ سیکیورٹی اداروں کو اکثر سیاسی اثر رسوخ تلے دبایا جاتا ہے، ماڈل ایان علی کے کیس کی وڈیو موجود ہے جس میں سابق حکومت کا ایک اہم افسر ان کا سہولت کار تھا۔

انہوں نے بتایا کہ جب اداکارہ کو گرفتار کیا گیا تو سب سے زیادہ واویلا سابق صدر کے اہم افسر نےکیا، با اثر شخصیت کا کہنا تھا کہ برآمد رقم مسجد کیلیے بھیجی جا رہی تھی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں