بھارت کا آپریشن ”ارجن“ کے نام سے پاکستانی سرحد پر جارحیت کا اعتراف

12:21 PM, 28 Sep, 2017

نئی دہلی:بھارت کا پاکستان کے خلاف بڑا جنگی منصوبہ بے نقاب،بھارت نے پاکستان کے خلاف سرحدی جارحیت کا اعتراف کرتے ہوئے اسے آپریشن ارجن کا نام دیا ہے۔بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق بھارت کی بارڈر سیکیورٹی فورس نے پاکستان کے خلاف آپریشن ارجن کے نام سے نئی جنگ چھیڑ دی ہے۔

بھارتی میڈیا نے اس بات کابھی اعتراف کیا اس آپریشن کے دوران عام شہریوں اور سرحدی گھروں و کھیتوں کا نشانہ بنانے کا اعتراف کی ہے رپورٹ میں کہا گیا آپریشن ارجن کے دوران گیارہ پاکستانی شہری بھی شہید ہوئے،بھارتی میڈیا نے اپنی رپورٹ میں حقیقت خود ہی تسلیم کر لی کہ پاکستان نے امن کے لیے کوشیشیں کی ہیں اور جنگ بندی میں پہل کی۔

اس آپریشن میں بھارتی فوج نے ہلکے اور بھارت ہتھیاروں کا ستعمال بھی کیا،یاد رہے بھارت فوج نے پچھلے سال بھی آپریشن رستم لانچ کیا بھارت مسلسل خطے میںخطرناک کھیل کو ہوا دے رہا ہے۔

مزیدخبریں