ممبئی: معروف اداکارہ ملائکہ اروڑااور معروف ریسٹورینٹ کے مالک کے درمیان دوستی ہے یا اس سے زیادہ کچھ اور چل رہا ہےکی خبریں آجکل زور پکڑ رہی ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ملائکہ اورہوٹل کے مالک آجکل بہت ملتے ملاتے نظر آرہے ہیں۔ان کی ان ملاقاتوں سے یہ اندازہ لگایا جا رہا ہے کہ دونوں کے درمیان دیرینہ تعلقات چل رہے ہیں لیکن ملائکہ نے ان باتوں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ وہ ہوٹل کے مالک کے ساتھ کاروباری مواقع ڈھونڈنے کے لیے مل رہی ہیں ۔
انہوں نے مزید یہ بھی کہاکہ میرا ہوٹل کے مالک کے ساتھ جلد کاروبارشروع کرنے کا اراداہ ہے۔لہذاہم دونوں صرف اور صرف اچھے دوست ہیں اور جلد بزنس پاٹنر بننے کی امید ہے۔
یاد رہے کہ ملائکہ اور ارباز خان کے درمیان طلاق ہو چکی ہےاور اس کے بعد ارجن کپور اور ملائکہ کے درمیان محبت کے قصے زور پکڑ رہے تھے اب وہ قصے بھی دم توڑتے نظر آرہے ہیں۔
ملائکہ اروڑا، ہوٹل کے مالک کے درمیان دوستی ہے یا کچھ اور؟
12:16 PM, 28 Sep, 2017