ڈان لیکس افواج پاکستان پر کیچڑ اچھالنے کی سوچی سمجھی سازش تھی، عمران خان

12:14 PM, 28 Sep, 2017

اسلام آباد: خواجہ آصف کے بیان پر عمران خان نے اپنے ردعمل میں کہا واضح ہو گیا ہے کہ ڈان لیکس فوج کیخلاف سوچی سمجھی سازش تھی۔ نواز شریف اور انکے درباری بھارتی و امریکی حلقوں کی خوشامد کیلئے مرے جا رہے ہیں ان کا حقیقی مقصد مغرب میں چھپائی گئی چوری کی دولت کو تحفظ فراہم کرنا ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ آج بھی ن لیگ کی جانب سے افواج پاکستان پر پوری شدت سے حملے جاری ہیں جبکہ بھارت و امریکہ کی خوشامد میں یہ ٹولہ پاکستانی قوم کی قربانیوں تک کو نظر انداز کر چکا ہے۔

عمران خان نے کہا پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف بہت قربانیاں دی ہیں اور خواجہ آصف کا بیان سکیورٹی اداروں کی حوصلہ شکنی ہے ان جیسے لوگوں کے ہوتے ہوئے دشمنوں کی ضرورت نہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں