4 ماہ میں 7 شادیاں کرنے والی سرگودھا کی حسینہ 420 قانون کی گرفت میں؟

11:33 AM, 28 Sep, 2017

سرگودھا کی حسینہ 420 قانون کو چکمانہ دے سکی ۔اور آخر کارجوہر کالونی کی رہائشی ثنا جس نے چار ماہ میں سات مرتبہ شادی کی تھی پولیس کی گرفت میں آگئی۔
بل آخرثناء کی مکاری کا بھید کھل ہی گیا اور پولیس نے کروائی کر کے ثناء کو گرفت میں لے لیا۔ثناء کو عدالت میں پیش کیاگیا اور عدالت نے 4 ماہ میں 7 شادیاں کرنے والی ملزمہ حسینہ 420 کی درخواست ضمانت خارج کردی ہے۔
 عد التی حکم پر پولیس نے ثناء کو جیل منتقل کر دیا ہے۔یاد رہے اٹھارہ سالہ ثناء شادی کے چند روز بعد گھر سے زیورات اور قیمتی سامان سمیٹ کر رفو چکر ہو جاتی تھی۔اس نے اپنی مکاری سے بہت بہت سے گھر لوٹے ہیں۔

مزیدخبریں