کراچی:ایم کیو ایم لندن کراچی میں خوفناک کام میں ملوث،کراچی میں گرفتار ایم کیو ایم لندن کے گرفتار دہشت گردوں کی تفتیشی رپورٹ میں لرزہ خیز انکشافات سامنے آگئے ہیں۔ملزمان سلیم چودھری اور ظہیربابر نے تفتیش کے دوران بتایا کہ انہوں نے کئی افراد کو بغدے سے قتل کیا۔ 22 اگست کی تقریر کے موقع پر وہ پریس کلب پر موجود تھے،ملزمان نے 22 ساتھیوں کے نام بھی بتادئیے۔
ملزم سلیم نے اورنگی ٹاون سے آزاد حسن نامی شخص کو اغوا کر کے ہلاک کر نے کا اعتراف کیاہے۔ملزم کے مطابق آزاد حسن کو ٹارچر سیل لے جا کر بغدے سے کاٹ کر ہلاک کیا اور آزاد کی لاش ٹکروں کی صورت میں پہاڑی میں دفنائی۔ملزم سلیم نے انکشاف کیا کہ اورنگی ٹاون سے ہی ایک اور شخص کو اغوا کے بعد قتل کیا۔ملزم نے مزید انکشاف کیا کہ اقبال نامی شخص واردات کے لیے بغدا فراہم کرتا تھا۔
ملزم ظہیر بابر کے مطابق 2008 میں ایک شخص کو اغوا کے بعد فائرنگ کرکے قتل کیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ قتل کی واردات میں نور الدین، حیات، کامران، آصف بھایا اور دیگر شریک تھے.
رپورٹ کے مطابق ملزم ظہیر بابر نے بتایا کہ ہارون گوٹھ میں جھگڑے کے دوران مخالف پارٹی پر فائرنگ کی۔ملزم ظہیر کا کہنا ہے کہ وہ 22 اگست کی تقریر کے موقع پر پریس کلب پر موجود تھا، اسلحہ یونٹ آفس سے فراہم کیا جاتا تھا۔