چین:عموماََ دیکھا گیا ہے کہ جب بھی منگنی کی جاتی ہے تو اس کی انگھوٹی چوتھی انگلی میں پہنائی جاتی ہے۔ یہ کہا جاتا ہے کہ چوتھی انگلی کا تعلق دل سے ہوتا ہے ۔
چینی نظریات نے اس بات کی تائید کی ہے کہ منگنی کی انگھوٹھی چوتھی انگلی میں پہننا نے کا تعلق شریک حیات سے ہوتا ہے۔چینی نظریات کے مطابق ہاتھ میں موجود چوتھی انگلی آپ کے جیون ساتھی یا پارٹنر کو ظاہر کرتی ہے۔ ایک چھوٹے سےدلچسپ ٹیسٹ سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ چوتھی انگلی کا تعلق کس طرح آپ کے جیون ساتھی سے ہوتا ہے۔
سب سے پہلے اپنے دونوں ہاتھوں کی درمیانی انگلیوں کو موڑ کرآپس میں ملالیں۔ اب باقی تمام انگلیاں اپنی اصلی حالت میں آپس میں ملائیں، اب سب سے پہلے اپنے دونوں انگوٹھوں کوالگ کرکے واپس ملائیں۔تمام انگھلیاں آسانی سے علیحدہ ہو جائیں گی جبکہ چوتھی انگلی آسانی سےعلیحدہ نہیں ہو گی۔ اس کا مطلب ہے کہ میاں بیوی کا ساتھ ہمیشہ رہتا ہے جبکہ باقی ساتھ چھوٹ جاتے ہیں جیسے ماں باپ، بہن بھائی،بچے یہ تمام رشتے ایک یا ایک دن چھوڑ جاتے ہیں۔