بیجنگ: پاکستان فضائیہ کے ائیر چیف مارشل حسیب پراچہ نے چین کا جدید جنگی جہاز اُڑایا،تفصیلات کے مطابق پاک فضائیہ کی جنوبی کمانڈ کے سربراہ حسیب پراچہ نے گزشتہ روز چین کی تیسری نسل کا جدید ترین جنگی جہاز جے 11بی ایس کو ایک گھنٹے تک اُڑانے شاندار مظاہر ہ کیا اس پرواز کے موقع پر چین کی لبریشن آرمی ائیر فورس کے وائس چیف آف سٹاف زنزن بی کاک پٹ میں اُن کے ہمراہ تھے۔
یہ پہلا دفعہ ہوا ہے کہ پاکستان کے کسی اعلیٰ عسکری عہدیدارنے چین کا جدید ترین جنگی جہاز اُڑایا ۔ چینی میڈیا کے مطابق اس سے دونوں ملکوں کے تعلقات مزید مضبوط ہونگے۔
یاد رہے چین میں اس وقت شاہین سکس کے نام پاکستان اور چینی فضائیہ مشترک مشقیں کر رہی ہیں اور یہ مشقیں گزشتہ روز اختتام پذیر ہو گئیں تھیں۔