فہد مصطفی کمر کی تکلیف میں مبتلا

فہد مصطفی کمر کی تکلیف میں مبتلا

کراچی :لالی وڈ فلموں اور پاکستانی ٹیلیویژن کے مشہور اداکار و میزبان فہد مصطفی ان دنوں کمر کی تکلیف کا شکار ہوگئے ہیں۔ ڈاکٹروں نے انہیں آرام کا مشورہ دیا ہے۔

فہد مصطفی نے کمر کی تکلیف ٹھیک ہونے تک اپنے مصروف ترین شیڈول سے بریک لے لیا ہے۔ اس سے قبل فہد مصطفی کے حوالے سے خبر آئی تھی کہ انہیں نئی لالی وڈ فلم” جوانی پھر نہیں آنی“ کے سیکوئل میں اہم کردار میں کاسٹ کرلیاگیاہے۔ان کی حال ہی میں فلم” نامعلوم افراد ٹو“ ریلیز ہوئی ہے جس نے سینما اسکرین پر اچھا بزنس کیاہے۔