ابوظہبی ٹیسٹ، سری لنکا کی پاکستان کے خلاف بیٹنگ

ابوظہبی ٹیسٹ، سری لنکا کی پاکستان کے خلاف بیٹنگ

ابو ظہبی: ٹیسٹ سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان کے خلاف سری لنکا کی بیٹنگ جاری ہے۔ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان 3 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ ابوظہبی کے شیخ زید اسٹیڈیم میں کھیلا جا رہا ہے۔

سری لنکن ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ سری لنکا نے پاکستان کے خلاف اننگز کا محتاط انداز میں آغاز کیا ہے اب تک سری لنکا کے دو کھلاڑی آئوٹ ہو چکے ہیں۔ سری لنکا کی پہلی وکٹ 34 کے مجموعی سکور پر گری جب کوشال سلوا کو حسن علی نے بولڈ کیا اور وہ 12 رنز بنا سکے۔

سری لنکا کے دوسرے آئوٹ ہونے والے کھلاڑی تھیرامانے تھے جو بغیر کوئی رن بنائے یاسر شاہ کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوئے۔ سری لنکن کپتان دنیش چندی مل کا کہنا تھا کہ گزشتہ کئی ماہ سے ٹیم کی کارکردگی اچھی نہیں رہی تاہم امید ہے کہ ٹیم اس بار اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی۔

قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہا کہ اگر ٹاس جیت جاتے تو ہم بھی پہلے بیٹنگ کو ترجیح دیتے۔ قومی ٹیم کی کپتانی بہت بڑا اعزاز ہے ٹیم میں لڑکوں نے بہت محنت کی۔

 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں