نیویارک:اگرآپ اپنے گرتے ہوئے بالوں کی وجہ سے پریشان ہیں اور باوجود کوششوں کے انہیں روک نہیں پارہے تو پریشان نہ ہوں ،آئیے آپ کو ایک آسان ترین نسخے بتاتے ہیں جس سے آپ کے بال دوبارہ دنوں میں گھنے ہوجائیں گے۔
انڈے
انڈے پروٹین سے بھرپور ہوتے ہیں اوراگرآپ انڈے سر پر لگائیں گے تو بال بہت تیزی سے بڑھے گے۔اپنے گیلے بالوں میں ایک یا دو انڈے پھینٹ کرلگائیں اورآدھ گھنٹے تک انہیں بالوں میں لگارہنے دیں۔اب اپنے بالوں کو گرم پانی اور شیمپو سے دھولیں۔اس نسخے کو ہفتے میں کم از کم دو باردہرائیں۔
آپ ایک متبادل نسخے میں انڈے کی رزدی لے کر اس میں ایک چمچ اپنی پسند کا تیل ڈالیں اور ساتھ دو چمچ پانی بھی ڈالیں۔اب اس موادکو سر میں لگائیںاور ہلکا مساج کریں۔ہفتے میں ایک بار یہ نسخہ لگانے سے آپ کے بال موٹے ہوجائیں گے۔
زیتون کا تیل
اپنے سر کا مساج نیم گرم زیتون کے تیل سے کریں اور45منٹ کے بعد سر دھولیں۔بہتر ہے کہ رات کو سونے سے قبل زیتون کا تیل لگائیں اور صبح اٹھ کر سر کسی بھی شیمپوسے دھولیں۔
آپ چاہیں توزیتون کے تیل کوشہدمیں شامل کریں اور اس محلول کو سر میں لگائیں اورآدھے گھنٹے بعد سر دھولیں۔آپ چاہیں تو اوپر بتائے گئے نسخوں کو ہفتے میں یکے بعد دیگرے استعمال کرسکتے ہیں.