سوویت یونین کے خلاف جنگ میں حصہ بننا غلط فیصلہ تھا: خواجہ آصف

07:47 AM, 28 Sep, 2017

نیویارک :وزیر خارجہ خواجہ آصف نے کہا ہے کہ سوویت یونین کے خلاف جنگ میں حصہ بننا غلط فیصلہ تھا، ہمیں استعمال کیا گیا اور پھر دھتکار دیا گیا،80 کی دہائی میں امریکہ کا آلہ کاربننا ایک ایسی غلطی تھی جس کا خمیازہ پاکستان ابھی تک بھگت رہا ہے۔پاکستان پر الزامات لگانے سے پہلے اس بات پر غور کیا جائے کہ پاکستان کے مسائل اور مشکلات امریکہ کی سوویت یونین کے خلاف سرد جنگ کے بعد پیدا ہوئے جب پاکستان کو امریکہ نے بحیثیت آلہ کار استعمال کیا۔

نیویارک میں ایشیا سوسائٹی کے زیر اہتمام تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ گذشتہ 15 سالوں سے افغانستان میں جاری دہشت گردی کے خلاف جنگ کے دوران افغانستان میں پوست کے کاشت میں مسلسل اضافہ، طالبان کا کھوئے ہوئے حصوں پر واپس قبضہ، شدت پسند تنظیم داعش کی وہاں موجودگی اور ملک میں بڑھتی ہوئی کرپشن جیسے مسائل کے پیچھے پاکستان کا ہاتھ نہیں ہے۔ انہوں نے افغان فوجی اپنے ہتھیاروں کی نیلامی کر رہے ہیں اور طالبان کو بیچ رہے ہیں، پاکستان ایسے مسائل کا ذمہ دار نہیں ٹھہرایا جا سکتا۔بلاشبہ ہم نے غلطیاں کی ہیں لیکن ہم اکیلے نہیں ہیں ان غلطیوں کو کرنے میں اور صرف ہمیں مورد الزام ٹھہرانا ناانصافی ہے۔ امریکہ کو سوویت یونین کے خلاف جنگ جیتنے کے بعد خطے کو ایسے چھوڑ کر نہیں جانا چاہیے تھا۔ اس کے بعد سے ہم جہنم میں چلے گئے اور آج تک اسی جہنم میں جل رہے ہیں۔

وزیر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ طالبان کو مذاکرات کی میز پر لانے کی کوشش ہو رہی تھی اور اس حوالے سے مری میں مذاکرات ہو رہے تھے تو ملا عمر کی موت کی خبر جاری کر دی گئی، پھر طالبان رہنما جب ایران سے واپس آ رہا تھا تو اسے پاکستان سرزمین پر ہلاک کر دیا گیا۔‘ انھوں نے کہا کہ کوئی تو ہے جو چاہتا ہے کہ افغانستان میں مذاکرات کا حامی نہیں ہے۔ پاکستان صرف ایک حد تک افغان مسئلے کے حل کی ذمہ داری لے سکتا ہے، باقی کام افغانستان کو خود کرنا ہوگا۔سرحدوں کی دیکھ بھال کرنا سب سے ضروری ہے اور افغان حکومت کو اس پر توجہ دینی ہو گی۔ان کا مزید کہنا تھا کہ حقانی نیٹ ورک اور حافظ سعید جیسے عناصر پاکستان کے لیے ایک'لائبیلیٹی' یا بوجھ ہیں مگر ان سے جان چھڑانے کے لیے پاکستان کو وقت چاہیے۔ پاکستان میں ایسے لوگ موجود ہیں جو بحران کی صورت میں پاکستان اور خطے کے لیے ایک لائبیلیٹی یا بوجھ ثابت ہو سکتے ہیں۔
وزیر خارجہ خواجہ آصف نے تقریب میں مزید کہا کہ بھارت میں درجنوں دہشت گرد تنظیمیں فعال ہیں اور بھارت افغانستان کے راستے پاکستان میں مداخلت کررہا ہے۔ افغانستان میں امن و سلامتی کی ذمے داری پاکستان پر ڈالی نہیں جاسکتی اور نہ ہی اسلام آ باد کابل میں قیام امن کا ضامن ہے جبکہ کئی افغان رہنما اپنے مفادات کیلئے پاکستان سے کشیدگی جاری رکھنا چاہتے ہیں۔بھارت افغانستان کے ذریعے پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت کررہا ہے اس لیے پاک افغان سرحدپرمو¿ثربارڈرمینجمنٹ ناگزیرہے۔ بھارت میں 66 سے زیادہ دہشت گرد تنظیمیں ہیں اور نریندر مودی اب تک گجرات سے باہر نہیں نکل سکے.

مزیدخبریں