بجلی کے بلوں میں صارفین سے 9 کھرب 79 ارب کی کیپسٹی پیمنٹس وصولی کا انکشاف

11:57 PM, 28 Oct, 2024

اسلام آباد: وزارت توانائی کی جانب سے قومی اسمبلی میں پیش کردہ رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ آئی پی پیز (نجی بجلی پیدا کرنے والی کمپنیاں) نے جولائی 2023 سے جون 2024 تک صارفین سے کیپسٹی پیمنٹس کی مد میں 9 کھرب 79 ارب 29 کروڑ روپے وصول کیے۔

رپورٹ کے مطابق، چائنہ پاور حب جنریشن کمپنی نے 137 ارب روپے، جبکہ ہیونخ شندوم انرجی نے 113 ارب روپے کیپسٹی پیمنٹس کی مد میں وصول کیے۔ پورٹ قاسم الیکٹرک پاور کمپنی نے صارفین سے کیپسٹی پیمنٹس کی مد میں 120 ارب 37 کروڑ روپے وصول کیے۔

کوئلہ سے چلنے والی 8 آئی پی پیز نے مجموعی طور پر 7 کھرب 18 ارب روپے، گیس سے چلنے والی 11 آئی پی پیز نے 72 ارب 63 کروڑ روپے کیپسٹی پیمنٹس کی مد میں وصول کیے۔ پن بجلی سے چلنے والی 3 آئی پی پیز نے 106 ارب روپے، اور فرنس آئل سے چلنے والی 11 آئی پی پیز نے 81 ارب 60 کروڑ روپے وصول کیے۔

مزیدخبریں