انسٹاگرام کا ویڈیو فیچر میں نیا معیار کا نظام متعارف

انسٹاگرام کا ویڈیو فیچر میں نیا معیار کا نظام متعارف

کیلیفورنیا:فوٹو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام نے اپنے ویڈیو فیچر میں بڑی تبدیلی کی ہے، جس کے تحت اب ویڈیو کا معیار اس کی مقبولیت پر منحصر ہوگا۔ انسٹاگرام کے ہیڈ، ایڈم موسیری نے حالیہ ایک سیشن میں تصدیق کی کہ اگر کسی ویڈیو کو زیادہ عرصے تک نہیں دیکھا جاتا تو پلیٹ فارم اس کی کوالٹی کم کر دیتا ہے، جبکہ مقبول ہونے کی صورت میں اس کا معیار بحال کر دیا جاتا ہے۔

ایڈم موسیری نے وضاحت کی کہ یہ معیار میں کمی ایک عمومی نظام کے تحت کی جاتی ہے اور پلیٹ فارم زیادہ ویوز رکھنے والے تخلیق کاروں کو بہتر کوالٹی فراہم کرنے کو ترجیح دیتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ کوئی ٹھوس معیار نہیں بلکہ ایک "سلائیڈنگ اسکیل" پر مبنی نظام ہے۔

سادہ الفاظ میں، انسٹاگرام ویڈیوز کے معیار میں تبدیلی اپنے سرور پر بوجھ کم کرنے اور توانائی بچانے کے لیے کرتا ہے۔ کم معیار کی ویڈیوز سے کم اسٹوریج استعمال ہوتی ہے، جس سے کمپنی بڑے پیمانے پر اسٹوریج کی بچت کر پاتی ہے۔