لاہور: امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے حکومت سے فوری طور پر عوام کو بجلی بلوں پر ریلیف فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے پٹرول کی قیمت میں فی لٹر کم از کم 85 روپے کمی کرنے کا بھی مطالبہ کیا اور اعلان کیا کہ وہ 26ویں آئینی ترمیم کے خلاف عدالت جائیں گے۔
حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ عوام کی توجہ اصل مسائل سے ہٹانے کے لیے 27ویں آئینی ترمیم کا مسئلہ اٹھایا گیا ہے اور جماعت اسلامی اس کی مخالفت کرتی ہے۔ انہوں نے پنجاب میں 13 ہزار سرکاری سکولوں کی نجکاری کے فیصلے کی بھی بھرپور مزاحمت کرنے کا عندیہ دیا۔
معیشت میں بہتری کے حکومتی دعوؤں کو مسترد کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکمران طبقہ ملک پر بوجھ بن چکا ہے، اور 25 کروڑ عوام کو اس بوجھ سے نجات حاصل کرنا ہوگی۔