انسداد پولیو مہم کے لیے تھرڈ پارٹی آڈٹ کرنے کا فیصلہ

انسداد پولیو مہم کے لیے تھرڈ پارٹی آڈٹ کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف نے انسداد پولیو مہم کے لیے تھرڈ پارٹی آڈٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اسلام آباد میں ہونے والے اجلاس میں ملک میں حالیہ پولیو کیسز اور مہم کی پیشرفت پر گفتگو کی گئی۔
اجلاس میں بتایا گیا کہ اس وقت ملک میں 41 فعال پولیو کیسز موجود ہیں، جن میں سے 25 کیسز ایسے ہیں جن کی روٹین امیونائزیشن میں بہتری کی ضرورت ہے۔ وزیراعظم کو بتایا گیا کہ جن علاقوں میں بچوں کی ویکسینیشن کی شرح بہتر ہے، وہاں پولیو کا پھیلاؤ کم ہو رہا ہے۔
شہباز شریف نے ہدایت کی کہ انسداد پولیو کے لیے ایک جامع حکمت عملی تیار کی جائے اور ڈاکٹر مختار، عائشہ رضا فاروق، اور سیکریٹری صحت کو متاثرہ علاقوں کے دورے کرنے کا کہا۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں مل کر پولیو کے چیلنج کا سامنا کرنا ہے اور انشاء اللہ پاکستان جلد پولیو فری ملک بن جائے گا۔ وزیراعظم نے عزم ظاہر کیا کہ جب تک پولیو کا خاتمہ نہیں ہو جاتا، وہ چین سے نہیں بیٹھیں گے، اور حکومتی ٹیم کی کوششوں کی تعریف کی۔

مصنف کے بارے میں