ایاز صادق نے جوڈیشل کمیشن کی تشکیل کے لیے حکومت اور اپوزیشن سے ارکان کے نام طلب کرلیے 

05:43 PM, 28 Oct, 2024

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے جوڈیشل کمیشن کی تشکیل کے لیے حکومت اور اپوزیشن سے ارکان کے نام طلب کرلیے ہیں۔ 

ذرائع کے مطابق، دونوں جماعتوں سے دو دو ارکان کے نام مانگے گئے ہیں، جن میں سے سینیٹ اور قومی اسمبلی کے چار اراکین جوڈیشل کمیشن میں شامل کیے جائیں گے۔

تحریک انصاف نے بھی اس کمیشن کا حصہ بننے کا فیصلہ کیا ہے، جس کا اعلان پارٹی کی سیاسی کمیٹی کے خصوصی اجلاس کے بعد کیا گیا۔ اعلامیہ کے مطابق، پی ٹی آئی نے جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کے ارکان کی نامزدگی پر اتفاق کیا ہے۔

اعلامیہ میں یہ بھی بتایا گیا کہ 13 اراکین پر مشتمل جوڈیشل کمیشن کی ذمہ داریاں بڑھائی گئی ہیں، اور یہ کمیشن سپریم کورٹ، ہائیکورٹس اور شرعی عدالت میں ججز کی تعیناتی کا کام کرے گا۔

مزیدخبریں