انڈونیشیا نے آئی فون 16 کی فروخت اور استعمال پر پابندی لگا دی

انڈونیشیا نے آئی فون 16 کی فروخت اور استعمال پر پابندی لگا دی

جکارتہ: انڈونیشیا نے آئی فون 16 اور ایپل واچ 10 کی فروخت اور استعمال پر پابندی لگا دی ہے۔ یہ فیصلہ ایپل کی جانب سے انڈونیشیا میں سرمایہ کاری کے وعدوں کو پورا نہ کرنے کی وجہ سے کیا گیا ہے۔

ایپل نے پہلے انڈونیشیا میں ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ مراکز کے لیے 10 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کا وعدہ کیا تھا، مگر اب تک صرف 9.5 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کی گئی ہے۔ اس وجہ سے انڈونیشیا کی وزارت صنعت نے آئی فون اور ایپل واچ کے آئی ایم ای آئی سرٹیفکیٹس جاری کرنے کو روک دیا ہے۔

خبر رساں اداروں کے مطابق، غیر ملکی سیاحوں اور فضائی عملے کو انڈونیشیا میں آئی فون 16 کی 2 ڈیوائسز لانے کی اجازت ہوگی، لیکن وہ انہیں فروخت نہیں کر سکیں گے۔

انڈونیشیا کے قوانین کے تحت، غیر ملکی کمپنیوں کو وہاں کاروبار کرنے کے لیے 40 فیصد مقامی مواد فراہم کرنا ضروری ہے، جس کے لیے انہیں مقامی سطح پر مصنوعات تیار کرنی پڑیں گی یا ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ سینٹرز قائم کرنے ہوں گے۔

مصنف کے بارے میں