مودی کے جارحانہ عزائم ،بھارت میں ہسپانوی ملٹری ایئرکرافٹ پلانٹ کا افتتاح 

05:25 PM, 28 Oct, 2024

نیوویب ڈیسک

نئی دہلی: سپین کے وزیراعظم پیڈرو سانچیز بھارت کے سرکاری دورے پر ہیں، جو 18 سال میں کسی ہسپانوی وزیراعظم کا پہلا دورہ ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق، سانچیز نے گجرات کے شہر وڈودرا میں ایئربس C295 طیاروں کی تیاری کے لیے ٹاٹا-ایئربس فائنل اسمبلی لائن کے افتتاحی پروگرام میں شرکت کی۔ یہاں پہلا "میڈ ان انڈیا" سی دوسوپچانوے طیارہ دوہزارچھبیس تک تیار ہو گا۔

2021 میں دونوں ممالک نے ایئربس ڈیفنس اینڈ سپیس کے ساتھ 56 کارگو اور فوجیوں کے C295 طیاروں کے لیے 2.5 بلین ڈالر کا معاہدہ کیا تھا۔ اس  کے تحت 16 طیارےسپین میں بنیں  گے، جبکہ دیگر 40 بھارت میں تیار ہوں گے۔

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے تقریب میں کہا کہ یہ فیکٹری نہ صرف بھارت اور سپین کے تعلقات کو مضبوط کرے گی، بلکہ "میک ان انڈیا" کے مشن کو بھی فروغ دے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ منصوبہ بھارت کو عالمی ایرو اسپیس مینوفیکچرنگ میں ایک معتبر شراکت دار کے طور پر سامنے لائے گا۔

پیڈرو سانچیز نے کہا کہ ایرو سپیس مینوفیکچرنگ بھارت کی دفاعی اور خلا کی صنعت میں ایک نئے باب کا آغاز کرتی ہے۔

مزیدخبریں