لندن :برطانوی حکومت نے اسرائیلی فضائی حملوں کی وجہ سے 18 ممالک کے لیے سفری ایڈوائزری جاری کی ہے، جس میں دبئی، تیونس، اور مصر جیسے مقامات شامل ہیں، جو برطانوی سیاحوں کے لیے پسندیدہ ہیں۔
ایڈوائزری میں قبرص، ترکی، بحرین، عمان، قطر، سعودی عرب، کویت، متحدہ عرب امارات، الجزائر، شام، لبنان، ایران، مراکش، مقبوضہ فلسطینی علاقے، اسرائیل، اور لیبیا شامل ہیں۔ نوٹیفکیشن میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ اسرائیل اور لبنان کے درمیان تنازعہ شدت اختیار کر سکتا ہے، جس سے قریبی ممالک متاثر ہو سکتے ہیں۔
برطانوی شہریوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ اپنے سفر سے پہلے یوکے فارن آفس کی تازہ ترین گائیڈنس ضرور چیک کریں۔ خاص طور پر ایران، شمالی سینائی، اور لیبیا کی سرحدوں کے قریب احتیاط برتنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
ایران نے یکم اکتوبر کو اسرائیل پر تقریباً 200 بیلسٹک میزائل فائر کیے، جس کے جواب میں اسرائیل نے 26 اکتوبر کو کارروائی کی، جس سے یہ تنازعہ مزید شدت اختیار کر گیا ہے۔1